ڈوکری (نامہ نگار) دادو کینال میں زرعی پانی کی قلت کے باعث گوٹھ وکڑو، بگی،بنڈی اور کئی دوسرے دیہات کے باشندوں نے ڈوکری شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور کامریڈ حیدربخش جتوئی چوک پر دھرنا دیا- دھرنے کو مختلف کسانوں اور آبادگاروں ممتاز علی،علی حسن کنبھر،نہرام علی ٹاٹڑی،اورنگزیب خان،نادر جمالی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئی کہا کہ دادو کینال میں زرعی پانی کی جان بوجھ کر قلت پیدا کی گئی ہے جس کی وجہ سے کسان ابھی تک دھان کی فصل کی نرسری بھی نہیں بو سکے۔انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر دادو کینال سے زرعی پانی کی کمی ختم کی جائے ورنہ لاڑکانہ ضلع میں احتجاج کر کے ضلع کی تمام شاہراہیں بند کی جائینگی۔