ملتان (سٹاف رپورٹر )تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اہلیان ملتان نے حضرت غوث بہاء الدین زکریا ؒ سے نسبت کی بنا پر ہمیشہ اپنی بے پناہ محبتوں سے نوازا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی سالمیت و استحکام اس کے دینی تشخص اور حقیقی نظریاتی اساس کے تحفظ کیلئے ہر بین الاقوامی اور ملکی فورم پر اپنا بھر پور کردار اداکیا ہے وہ آج علماء و مشائخ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے صبحانہ میں خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ ریمنڈڈیوس کے معاملے میں پاکستان کی غیرت و حمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی اسی طرح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ۔ اس موقع پر علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی نے مخدوم شاہ محمود قریشی کی کامیابی کیلئے دعا کرائی۔