• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پہلی بار کسی بڑے آدمی کو کرپشن پر سزاہوئی،شیخ رشید

لاہور (نیوز ایجنسیاں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں،تاریخ میں پہلی بار کسی بڑے آدمی کو کرپشن پر سزا ہوئی،پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عدالتی فیصلے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ مریم نواز نے جعلی ڈاکو منٹس بنائے تھے،نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں، شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف پر بھی مقدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جس عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ان سے چاہیں گے کہ وہ سڑکوں پر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی کرپشن، منی لانڈرنگ، منشیات اور ایفی ڈرین میں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے اور قانون کے مطابق انہیں سزا ملنی چاہئے۔
تازہ ترین