• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فلم’نمستے انگلینڈ‘ میں راحت فتح علی اور عاطف اسلم کی آواز


نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کافی مقبول ہیں جن کی گلوکاری بالی وڈ میں بھی بیحد پسند کی جاتی ہے اور اب یہ دونوں ایک بار پھر بالی ووڈ کی نئی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کیلئے گانا ریکارڈ کروائیں گے۔

 فلم’نمستے انگلینڈ‘ میں راحت فتح علی اور عاطف اسلم کی آواز

میوزک کمپوزر منن شاہ کا کہنا تھا کہ ’عاطف اسلم ہمیشہ سے میرے پسندیدہ گلوکار رہے ہیں جنہوں نے کئی رومانوی گانے گائے، تیرے لیے گانے کی پہلی پسند بھی عاطف اسلم ہی تھے، جاوید صاحب نے اس گانے کو خوبصورت انداز میں تحریر کیا اور یہ میرا پسندیدہ گانا ہے‘۔

فلم میں راحت فتح علی خان کی جانب سے گائے گئے گانے پر منن نے کہا کہ ’یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ گانا تو میری میں تیرا راحت صاحب نے گایا، میں ہمیشہ سے ان کی آواز کا مداح رہا ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے راحت صاحب کے گانے کے ساتھ کچھ الگ سٹائل اپنایا ہے، جس کا انہوں نے بھی پہلی بار تجربہ کیا، وہ بھی کچھ نیا گانے کے لیے کافی پرجوش تھے‘۔

 فلم’نمستے انگلینڈ‘ میں راحت فتح علی اور عاطف اسلم کی آواز

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی فلم ’نمستے لندن‘ کا سیکوئل ہے جس میں پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جورواں سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔


اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا 5 سال کے طویل وقفے کے بعد پھر سے ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

Just! #NamasteEngland @arjunkapoor

A post shared by Parineeti Chopra (@parineetichopra) on


اس سے قبل یہ دونوں ایک ساتھ فلم ’عشق زادے‘ میں کام کرتے نظر آئے تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین