• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف سیاسی شہید نہیں بن پائیں گے،شاہ محمود

نوازشریف سیاسی شہید نہیں بن پائیں گے،شاہ محمود

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوازشریف سیاسی شہید نہیں بن پائیں گے،وہ تین مرتبہ وزیراعظم رہے انہیں واپس آنا چاہیے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی فیصلہ نہیں کرتی ، سیاست میں فیصلہ عوام کرتے ہیں ، ن لیگ کی صفوں میں جھانک کر دیکھیں وہاں کیا صورتحال ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے پیپلز پارٹی کو بھی نشانے پر لیا اور کہا کہ پی پی کی بنیاد رکھنے والے آج آصف زرداری سے حق مانگ رہے ہیں۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ( ایم ڈبلیو ایم)نے شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کی حمایت کا اعلان کیا ،اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کا ملکی سطح پر پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان بڑا فیصلہ ہے ۔

اس حوالے سے فیصلہ شاہ محمود اور اقتدار حسین نقوی کی ملاقات میں ہوا،اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما نے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس کا شکریہ ادا کیا ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ میں پولیس گردی اور کرپشن کی داستانیں ہیں،تحریک انصاف کرپشن فری پاکستان بنانے کا پختہ ارادہ کر چکی ہے جس نے کرپشن کی ہے وہ قانون کی گرفت میں آئے گا، مجھے سندھ کی ہوا بھی بدلتی دکھائی دے رہی ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ احتساب کےعمل کوسیاسی مقاصدمیں استعمال کرنےکےقائل نہیں،مخدوم امین فہیم کے ساتھ کام کرنے کا بہترین موقع ملا ،انہوں نے ہی بی بی کے ملک سے باہر ہونے پر پارٹی کو سہارا دیا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھنے والے آج آصف زرداری سےحق مانگ رہے ہے،انہوں نےحق نہیں دیا،اب صبرکاپیمانہ لبریزہورہاہے،امین فہیم کےخاندان کاسیاست میں حق مانگناتبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ گزشتہ روزنوازشریف اور شہبازشریف کےاندازبیان میں تضادتھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پارٹی کےاندرانتخابات بھی کرواتے ہیں ،ہم وراثت کی سیاست سے ہٹ کر بات کرتے ہیں،تحریک انصاف نےجلسوں کااسٹائل اورسیاست کا رخ تبدیل کردیاہے،مسلم لیگ (ن) کی ترجیح ہیومن ڈیولپمنٹ نہیں تھی،عدالت کے فیصلےپرعمل درآمد کرانےکیلئےہرممکن کوشش کریں گے۔

تازہ ترین