تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دوست ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ بلیک لسٹ میں میرا نام غلط طور پر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے شامل کیا ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ذلفی بخاری نے کہا کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنے سے لندن میں ان کے کاروبار پر بہت برا اثر ہوا ہے ۔
این اے 53اسلام آباد میں عمران خان کی الیکشن مہم کے انچارج نے مزید کہا کہ میرا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم کل عدالت نے دیا تھا اور ای سی ایل میں میرا ڈالنے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ احسن اقبال نے میرا نام بلیک لسٹ میں غلط طور پر ڈالا ،ہر ادارے کو سابقہ حکومت نے کرپٹ طریقے سے استعمال کیا ۔
ذلفی بخاری کا کہناتھاکہ ریحام خان سے کوئی بھی معاملہ طے نہیں ہوا ،انہیں نوٹس بھیجا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی 20 سال کی محنت کے باعث نوازشریف کے خلاف فیصلہ آیا، 13 جولائی کو این اے 53میں خان انتخابی مہم میں شامل ہوں گے، شاہد خاقان عباسی 11 مہینے وزیراعظم رہے لیکن انہوں نے اپنے آبائی حلقے مری کو مڑ کر نہیں دیکھا۔