• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ وارانہ قتل کے واقعات پر ازخودنوٹس

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ وارانہ قتل کے واقعات پر ازخودنوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا، عدالت نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈی آئی خان میں فرقہ وارانہ قتل کے واقعات پر ازخودنوٹس جمعے کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ٗ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کریگا ٗعدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے وفاقی اور صوبائی سیکرٹری داخلہ اورآئی جی خیبرپختونخوا کو بھی نوٹس جاری کر دیئے۔
تازہ ترین