• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتخابی مہم کے سلسلے میں 9جولائی کو ایک روزہ دورے پر سکھر پہنچیں گے، جہاں وہ سٹی بائی پاس پر عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔تحریک انصاف ضلع سکھر کے صدر اور این اے 207سے پی ٹی آئی کے امیدوار مبین احمد جتوئی نے بتایا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان ایک روزہ دورے پر 9جولائی کو سکھر ایئرپورٹ پہنچیں گے، جہاں سے انہیں گاڑیوں کے قافلے میں پارٹی کے ضلعی سیکریٹ ملٹری روڈ جتوئی ہاؤس پہنچیں گے جس کے بعد پارٹی چیئرمین سٹی بائی پاس پر عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ عمران خان کی سکھر آمدکے حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں کارکنان میں بہت زیادہ جوش و خروش دیکھا جارہا ہے ، اور کارکنان کی جانب سے ریلیاں منعقد کی جارہی ہیں جو شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوراہوں پر گشت کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
تازہ ترین