• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی فائنل،آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے184رنز کا ہدف

سہ فریقی فائنل،آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے184رنز کا ہدف

ہرارے میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نےپاکستان کو میچ میں فتح کیلئے184رنز کا ہدف دیا ہے،آسٹریلیا کے کپتان فنچ نے47 آرکی شوٹ نے76رنز بنائے۔پاکستان کے محمد عامر3وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے میں کھیلی جانے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل کا ٹاس آسٹریلیا کے کپتان اروین فنچ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔آسٹریلوی اننگ کا آغازعمدہ رہا ارون فنچ47 اورآرکی شورٹ 76نے95رنز کا آغاز فراہم کیا ،اس موقع پر فنچ پویلین لوٹ گئے۔

دوسری وکٹ میکس ویل کی صورت میں جلد گر گئی وہ صرف5رنز بنا سکے،شوٹ نے اپنی اننگ جا ری رکھی اور اپنی ٹیم کے مجموعے کو184تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا,ٹریوس ہیڈ نے19 اور مارکوس اٹوائنس12رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 3آسٹریلوی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاداب خان نے2وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین