• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، لوگ پرانے چہروںسے تنگ، ووٹرز کے ہاتھوں امیدواروں کا کڑا احتساب

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )لوگ پرانے چہروں سے تنگ آگئے ہیں، ووٹرز کے ہاتھوں امیدواروں کا احتساب شروع کردیا گیا ہے۔ ضلع سیالکوٹ کی تحصیلوں سمبڑیال ، ڈسکہ اور پسرور کے 5 قومی اور 11 صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں پہلی بار ملک کے دیگر حصوں کی طرح ووٹرز اپنے امیدواراں کا احتساب کرنے لگے بالخصوص مسلم لیگ ن اور دوسری پارٹیوں سے آنے والے امیدواروں سے سخت سوال جواب شروع کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ووٹروں سے بات چیت کے دوران امیدواروں نے محتاط رویہ اختیار کر رکھا ہے چند روز قبل سابق وزیر فردوس عاشق کو اکال گڑھ کی بشریٰ بی بی نے جوتا دکھا کر کہا تھا کہ ان کو ٹوٹے ہوئے راستوں کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے اور ان کی جوتیاں تک ٹوٹ چکی ہیں جبکہ سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے بیٹے علی زاہد سمیت دیگر کو ووٹرز کے تلخ سوالات کا سامنا رہا ۔اس وقت پرانے چہروں سے عوام اس قدر تنگ آئے ہوئے ہیں کہ انہوں نے اپنی تعلق داری دوستی اور رشتہ داری تک کو بھی پس پشت ڈالتے ہوئے قومی انتخابات میں میرٹ پر اہل امیدوار کو ووٹ ڈالنے کاعزئم کر رکھا ہے۔

تازہ ترین