مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ نوازشریف سے ناانصافی ہوئی ہے،اس کے باوجود انہیں قوم کے دل سے نہیں نکالا جاسکتا ہے۔
لاہور میں پی پی 147سے ن لیگی امیدوار میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کی رہائشگاہ پر خواتین کنونشن سے خطاب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ 13 جولائی کونوازشریف کا فقید المثال استقبال کرنا ہے ۔
انہوں نےمزید کہا کہ اگر کہیں جھوٹ بولنے کا ورلڈ کپ ہو تو عمران خان پہلے نمبر پر آئیں گے۔
حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف سے ناانصافی ہوئی ہے خود نیب کے وکلاء کہہ رہے ہیں کہ ان کے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔
ن لیگی رہنما کا کہناتھاکہ اُن کے حلقے میں ایک پولیس افسر کھلے عام بلے پر مہریں لگانے کی بات کررہا ہے ، عمران خان نے پانچ سال گالیاں دینے کے سوا کوئی کام نہیں کیا ، کام کیا ہوتو جھوٹ نہیں بولنا پڑتا ۔