• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ : انتخابات کے سلسلے میں کمشنر آفس میں ڈویژنل کنٹرول روم قائم

نواب شاہ (بیورو رپورٹ) کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن اکرم علی خواجہ کی جانب سے عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں ڈویژن بھر کی صورتحال کا جائزہ لینے اورمعلومات حاصل کرنے کے لئے کمشنر آفس میں ڈویژنل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جس کے ٹیلیفون نمبر:02449370333 اور فیکس نمبر:02449370392 ہے۔ اس کے لئے متعلقہ عملے کی شفٹ وائیز ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں جبکہ کمشنر آفس کے آفس سپرنٹنڈنٹ اعجاز علی میمن کو کنٹرول روم کا انچارج مقررکیا گیا ہے۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں ان کے موبائل نمبر 03003210819 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین