کوئٹہ ( آن لائن) پشین میں لیویز رسالدار کے گھر پر فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم افراد نے لیویز رسالدار کے گھر پر فائرنگ کی تا ہم فائرنگ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں اور ان کے عزیز واقارب نے احتجاج کیا اور حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔