• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن2018کیلئے راولپنڈی میں پیپلز پارٹی امیدوار بھی پورے نہ کرسکی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)الیکشن2018کیلئے راولپنڈی میں پیپلز پارٹی انتخابی امیدوار بھی پورے نہیں کرسکی۔راولپنڈی شہر و کینٹ کی تین ایم این اے کی سیٹوں پر امیدوار موجود ہیں لیکن ان کے نیچے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار پورے نہیں ہوسکے۔ذرائع کے مطابق انتخابی معرکے کیلئے کوئی تنظیمی سیٹ اپ نظر نہیں آرہا ۔ورکرز ایک دوسرے سے نالاں نظر آرہے ہیں۔این اے 60میں ایم این اے کیلئے امیدوار موجود ہے لیکن اس کے نیچے صوبائی نشستیں نا مکمل اور پیراشوٹرز پر مشتمل ہیں۔این اے61میں امیدوار گلزار اعوان ہیں لیکن ان کے ساتھ کینٹ کی تنظیم چلتی نظر نہیں آرہی ہے۔این اے 62میں امیدوار سمیرا گل ہیں۔مرکزی دفتر کی افتاحی تقریب میں ان کے نیچے صوبائی حلقہ 18کے امیدوار اور سٹی صدر نے شرکت ہی نہیں کی۔اس وقت سٹی جنرل سیکرٹری بھی پی پی سولہ سے امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر اور سیکرٹری کے انتخابات میں مصروف ہونے کے باعث تنظیمی ڈھانچہ کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔پیپلز پارٹی کے ورکرز اور امیدوار ایک دوسرے کیلئے اجنبیوں کی طرح جبکہ مخالفین کیلئے واقف کاروں کی طرح معرکے میں شریک ہیں۔جس سے نتائج کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین