لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف ہرچال ناکام ہو رہی ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نےکہا کہ کارکنوں کو پیغامات پہنچ چکے ہیں، عوام نے ہی نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی، ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاید عمران خان کی اپنی تربیت میں بھی کمی رہ گئی ہے۔