لاہور (مانیٹرنگ سیل) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میں شاید پاکستان کی سیاست کیلئے موزوں نہیں ہوں، یہاں برادری کے بغیر سیاست نہیں ہوتی جبکہ میں تھوڑا تلخ مزاج ہوں۔ چوہدری نثار نے مزید کہا کہ عمران خان میرا سکول کے زمانے کا دوست ہے، اس نے کہا تھا جتنی ٹکٹیں چاہو گے، دے دوں گا جبکہ نواز شریف نے کہا، نثار ٹکٹ مانگو گے تو مل جائے گی لیکن میں نے نواز شریف سے کہا کہ ایک مرتبہ تھوک دوں تو اس کو چاٹتا نہیں۔ چوہدری نثار نے مزید کہا کہ اپنے ضمیر کے سامنے جوابدہ ہوں،کسی کی خوشامد نہیں کرتا۔