• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور مریم کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا

نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا

سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایون فیلڈریفرنس میں سزاکےبعد ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سزایافتہ افراد کے نام بیرون ملک ہونے کی صورت میں ای سی ایل کا حصہ ہوتے ہیں ، نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پرڈالنے کی منظوری سیکرٹری داخلہ نے دی ۔

ذرائع نے بتایا کہ جن افراد کے خلاف کوئی عدالت فیصلہ دے اور وہ بیرون ملک ہوں تو طے شدہ قانون کے تحت ان کا نام ای سی ایل میں آجاتا ہے اور اس قانون کے تحت مذکورہ شخص جیسے ہی وطن واپس آتا ہے اسے ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:نواز، مریم کی لاہور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل منتقلی کا فیصلہ

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور ان کے شوہر محمد صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے جس کےبعد نیب نے گزشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھئے:کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اس سے قبل نیب نے فروری، جون اور جولائی میں نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کےلیے وزارت داخلہ کو خطوط لکھے تھے جس پر وزارت داخلہ نے اپنے طے شدہ طریقہ کار اور قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا تھا۔

تازہ ترین