• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز اور مریم نے واپسی کا ٹکٹ کٹا لیا

نوازشریف اور مریم نے واپسی کیلئے ٹکٹ کٹا لیا

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے وطن واپسی کے لیے ٹکٹ بھی حاصل کرلیا۔

ٹکٹ کے مطابق نوازشریف اورمریم نواز 13جولائی کو لاہور پہنچیں گے، دونوں جمعے کی شام 6بجکر15 منٹ پرنجی ایئر لائن سے لاہور پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ جمعہ 6 جولائی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے میں میاں نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

میاں نواز شریف کو مجموعی طور پر 11سال، مریم نواز کو 8 سال اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

ایک روز قبل کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو راولپنڈی سے ریلی کے دوران گرفتارکیا گیاجبکہ بعد ازاں اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔

تازہ ترین