• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری ،فریال کا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

زرداری ،فریال کا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپورسینئر وکلاء کے مشورے کے بعدمنی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش نہیں ہوں گے ۔

پیپلزپارٹی کی قیادت نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے میں طلبی کے معاملے پر سینئر وکلاء سے مشاورت کی ۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک ،سردار لطیف کھوسہ ،اعتزاز احسن اور نیئر بخاری نے آصف زرداری کو کیس سے متعلق بریفنگ دی ۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اےمیں آصف زرداری اور فریال تالپور کی قانونی ٹیم پیش ہوگی۔

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اورفریال تالپور کوکل طلب کررکھا ہے۔

تازہ ترین