• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن نے اخلاقیات کا خون کیا ہے،فواد چوہدری

مولانا فضل الرحمٰن نے اخلاقیات کا خون کیا ہے،فواد چوہدری

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن جیسے کرائے کے مولویوں نے حقیقتاً اخلاقیات کا خون کیا ہے،ان کے کردار کے ہر پہلو سے منافقت ،ابن الوقتی اور ہوس اقتدار جھلکتی ہے۔

فضل الرحمٰن کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ اور معیار سے گری ہوئی گفتگو مولانا فضل الرحمٰن کی پہچان بن چکی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے معاملے پر بھی مولانا مسلسل جھوٹ بولنے میں مصروف ہیں، دنیائے عالم میں اسلام کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں میں مولانا جیسے کردار سر فہرست ہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں نوجوان خصوصاً ہماری ماؤں بہنوں میں پھیلتا شعور مولانا فضل الرحمٰن کو قبول نہیں، اس شخص کو ہر کرپٹ حکمران کا دم چھلہ بنتے ہوئے کوئی حیا نہیں آتی، مولانا کو نواز شریف کی لوٹ مار کی وکالت کرتے ہوئے بھی کوئی شرم نہیں آتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کیساتھ اس شخص کی منافقت اور سیاست بھی دفن کرنے کا وقت آن پہنچا ہے، 25 جولائی کو ملک سے ان دونوں کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔

تازہ ترین