• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری جھوٹے الزامات سے ہمیشہ بری ہوئے ہیں:سلیم الرحمٰن میو، نذیر کاٹھیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) آصف زرداری کنسلی ایشن پولیٹیکل فورس پاکستان کے مرکزی چیئرمینسلیم الرحمن میو، نذیر کاٹھیا ملک ظفر اعوان ،جمیل بھٹی، دوائود خان خلجی، ملک اصغر کامریڈ ، حاجی طاہر، ملک تنویر اعوان، ، سلیم قریشی مغیث شہزادہ بھٹو ،ملک اختر اعجاز بھتی، رانا شاہد، غضنفر خان چانڈیہ ، حنیف رضا، شاہد بخاری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر جھوٹے الزامات عائد کرکے ان کا پھر میڈیا ٹرائل شروع کردیا گیا ہے جبکہ ماضی گواہ ہے آصف علی زرداری کوتمام جھوٹے الزامات میں عدلیہ نے باعزت بری کیا ہے ۔عمران خان چور چور کا شور مچا کر تمام لوگوں کو چور بنانے کا ڈرامہ کر رہا ہے اور یہ نعرہ فیل ہو کر عمران خان کی ناکامی کا باعث بنے گا۔
تازہ ترین