• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جنوبی امریکا کے ملک چلی میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق آج چلی کے شمالی ساحل کے قریب 6.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 15 منٹ پر آیا اور اس کی گہرائی 76.6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز اٹاکاما ریجن کے صوبے چانیارال میں، چلی کے شہر ڈیاگو ڈی الماگرو سے 52 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور امریکی سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید