اسلام آباد( طاہر خلیل) الیکشن کمیشن نے این اے 127،اور پی پی 173 لاہور سے مریم نواز کے متبادل امیدواروں کو شیر کا انتخابی نشان دے دیا، متعلقہ حلقوں کے فارم 33 کی نظر ثانی کی منظوری دےدی گئی۔چیف الیکشن کمشنر نے دوران سماعت ریمارکس میں کہا کہ واٹر مارک بیلٹ پیپرز بہت مہنگے ہیں، اگر یہ سلسلہ چل پڑا تو بروقت چھپائی نہیں ہوسکے گی۔سماعت کے دوران این اے 146 پاکپتن سے رانا زاہد کی نااہلی کے بعد متبادل امیدوار رانا اردات شریف کو بھی شیر کا نشان دینے کا مطالبہ کیا گیا،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے این اے 127 سے علی پرویز،پی پی 173 عرفان کھوکھر اور این اے 146 پاکپتن سے رانا ارادت شریف کوشیر کا نشان دے دیا۔ تینوں حلقوں کے فارم 33 کے نظر ثانی کی منظوری بھی دیدی گئی۔