سانگھڑ: این اے215سے 217اور پی ایس 41سے46تک پی پی اور جی ڈی اے میں سخت مقابلہ توقعپی پی کا مقابلہ کرنے کے لیے سندھ کی مختلف سیاسی تنظیمیں وبڑی شخصیات جی ڈی اے نامی اتحاد میں شاملسانگھڑ(نامہ نگار)2018 کے انتخابات میں اس مرتبہ پیپلز پارٹی کواندرون سندہ میں چھوٹی سیاسی جماعتوں، شخصیات اور گروپس پر مشتمل جی ڈی اے کے نام سے قائم اتحاد سےپریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس اتحاد کی قیادت جی ڈی اے کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ فنکشنل و حر جماعت کے سربراہ پیر پگارا کررہے ہیں ضلع سانگھڑ کو اس جماعت کے سیاسی مرکز کا درجہ حاصل ہے جہاں انتخابات میں یہاں کے عوام قومی اسمبلی کے تین اور سندھ اسمبلی کے چھ نمائیندوں کا انتخاب کرنے جارہےہیں ضلع سانگھڑ کے چھ تعلقوں میں مقیم20لاکھ70ہزار افراد اور9لاکھ57ہزار ووٹرزہیں ۔ قومی اسمبلی کے تین اور صوبائ اسمبلی کے ان چھ حلقوں میں موجود 73 یونین کونسلز11, ٹاونکمیٹیز اور 4 میونسپل کمیٹیاں ہیں۔ امکان ہے کہ 2018 کے انتخابات میںاین اے215،216،217اور پی ایس 41 سے 46 تک کی ان تمام 9 نشستوں پر جی ڈی اے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی متوقع ہے تاہم عوام کے مسائل حل ہونگے یا نہیں اس ضمن میں ووٹرز کچھ ذیادہ پر امید نہیں ہیں ۔