• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے باباسنجے دت پھر سے ایکشن میں نظر آئیں گے


بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے ۔جی ہاں، بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت اپنی نئی آنے والے فلم ’پراس تھانم ‘میں ایکشن میں نظر آئیں گے جس کا موشن پوسٹر جاری کردیا ہے۔

بالی ووڈ کے باباسنجے دت پھر سے ایکشن میں نظر آئیں گے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی نئی فلم ’پراس تھانم‘ کا موشن پوسٹر جاری کردیا جس میں سنجے دت کو رات کی تاریخی سے صبح کی روشنی تک دیکھا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ’پراس تھانم‘ کے نام سے بننے والی فلم سپرہٹ تیلگو فلم کا ہندی ری میک ہے جس میں سنجے دت کے ہمراہ منیشا کوائرلا ،جیکی شروف اور علی فضل مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فلم ’لکھنؤ‘ کے ہدایتکار دیوا کٹا اپنے تجربہ کا اظہار کریں گے۔


تازہ ترین