• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوٹس ڈیڑھ کروڑ کا ملا،شور 35ارب کا ہے، زرداری

 نوٹس ڈیڑھ کروڑ کا ملا،شور 35ارب کا ہے، زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کا بائیکاٹ زیر غور نہیں،ہمیں ڈیڑھ کروڑ کا نوٹس ملا ہے اور ڈھول 35 ارب کا بجایا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے آصف علی زرداری نے خود پر لگائے جارہے تمام الزامات مسترد کردئیے اور کہا کہ پہلے بھی ایسے کیسز کا سامنا کیا، اب بھی کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز کی سیاست کا انحصار حالات پر ہے، جو ہونے والا ہے اسے جمہوری طور پر روکنا ہے۔ الیکشن کے بائیکاٹ کے بارے میں غور نہیں کر رہے، بائیکاٹ کرکے کسی کو موقع نہیں دیں گے۔

سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ یہ الیکشن کا موقع ہے، احتساب کا نہیں، احتساب الیکشن سے پہلے یا بعد میں ہونا چاہیے جسے بھی حکومت بنانی ہے اسے پیپلز پارٹی سے بات کرنا پڑے گی اور پارٹی جس سے بھی بات کرے گی لین دین پر بات ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہونے جارہا ہے جمہوریت کو پٹری سے اترنے نہیں دیں گے، سنوں گا سب کی لیکن کروں گا وہی جو پیپلز پارٹی اور پاکستان کے لیے اہم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میرے وکیل ایف آئی اے میں پیش ہوں گے۔

تازہ ترین