• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی :ن لیگ کے 36کارکنوں کی ضمانتیں منظور

راولپنڈی :ن لیگ کے 36کارکنوں کی ضمانتیں منظور

راولپنڈی میں ن لیگ کی ریلی سے گرفتار 36کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔عدالت نے تمام کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے رہاکرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں ایک سال کی سزا پانے والے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے قبل نکالی گئی ۔ریلی کے متعدد شرکاء کے خلاف راولپنڈی شہر کے 3تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

ن لیگ کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر ، حنیف عباسی اور دانیال چوہدری کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں جبکہ حنیف عباسی نے عبوری ضمانت کروالی تھی ۔

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری میں مزاحمت کے الزام میں ن لیگی کارکنوں کو سول جج راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھاجہاں سے انہیں اڈیالہ جیل بھیجا گیا تھا۔

تازہ ترین