• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’روایتی سیاستدانوں نے ووٹ کو پرچون کا بازار بنادیا ہے‘

’روایتی سیاستدانوں نے ووٹ کو پرچون کا بازار بنادیا ہے‘

متحدہ مجلس عمل کے سربرہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارے روایتی سیاستدانوں نے ووٹ کو پرچون کا بازار بنادیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایم ایم اے کے جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پہلے تلوار، بندوق، توپ سے جنگیں لڑی جاتی تھیں اور اقتدار حاصل کیا جاتا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ آج اقتدار حاصل کرنے کی یہ لڑائی ووٹ کی پرچی پر تبدیل ہوگئی ہے ۔

ایم ایم اے سربراہ نے کہا کہ ووٹ کی قیمت کہیں ٹرانسفارمر اور کہیں کھمبا بنادیا گیا ہے،ہماری نظر میں آپ کا ووٹ ملک کی قسمت بدلنے والا ہے۔

تازہ ترین