• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ کا ایفیڈرین کیس کا فیصلہ 21جولائی تک کر نے کا حکم

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبا د الر حمن لودھی نے ایفیڈرین کیس کا فیصلہ 21جولائی تک کر نے اورٹرائل کور ٹ کو ایفیڈرین کیس کی 16 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم جاری کردیا ۔عدالت عالیہ نے ڈی جی اے این ایف کے پیش نہ ہونے کا نوٹس لیتےہوئے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا اے این ایف ملزمان کو فیور دے رہی ہے ؟سماعت کےموقع پر حنیف عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔درخواست گزار شاہد اورکزئی نے سوال اٹھایا تھا کہ آیا مجموعہ ضابطہ فوجداری اور انسداد منشیات کے مروجہ قانون میں اس انتخابی مہم کے لئے خصوصی رخصت کی کوئی گنجائش موجود ہے جس کے لئے کسی امیدوار کو ٹرائل کے دوران ٹائم آئوٹ ( وقفہ ) دیا جائے ۔ نیز کیا الیکشن ایکٹ 2017 ایفی ڈرین کے اسمگلر کو کوئی خصوصی رعایت دیتا ہے انسداد منشیات کے جج نے ملزم کو اپنا سیاسی اثرو رسوخ بڑھانے کا موقع دیا ہے تاکہ وہ عدالتی کارروائی پر اثرا نداز ہو ۔ درخواست میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان کو فریق بنایا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ کی جا نب سے کیس کی سماعت 20اگست تک ملتوی کر نے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیا تھا۔عدالت عالیہ نے حلقہ این اے 60 میں مسلم لیگ ( ن ) کے امیدوار حنیف عباسی کے خلاف شاہد اورکزئی کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل نصرت نواز ملک،اے ڈی لیگل وسیم چٹھہ،اے این ایف مقدمہ نمبر41کے تمام ملزمان کے علاوہ حنیف عباسی کے وکیل تنویراقبال خان اورسرکاری سپیشل پراسیکوٹر زاہد محمود کو بدھ کو طلب کررکھا تھالیکن اے این ایف کے ڈی جی پیش نہیں ہوئے۔
تازہ ترین