جھنگ (صباح نیوز)سابق وفاقی وزیرسیدہ عابدہ حسین نے این اے114میں پی ٹی آئی کے امیدوار صاحبزادہ محبوب سلطان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔جھنگ میں شاہ جیوناہا ئوس میں پریس کانفرنس کے دوران سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ ان کی بیٹی سیدہ صغریٰ امام این اے 115 سے آزاد امیدوار ہیں لیکن انہوں نے صاحبزادہ محبوب سلطان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے114 آبائی حلقہ ہے، ہماری حمایت سے محبو ب سلطان کی فتح کے امکانات بڑھ جائیں گے۔