لاہور(نمائندہ جنگ) آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور این اے127سے پارٹی کے امیدوار چوہدری الیاس گجر نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف ہی ملک کو قرضو ںسے نجات دلا سکتے ہیں، پاکستان کو قرضوں میں پھنسا کر ایک بار پھر عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کررہے ہیں سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں نہ صرف پاکستان کی معیشت مضبوط تھی بلکہ قرضے لینے کی بجائے انہیں اتارا جا رہا تھا۔،گذشتہ روز اپنے حلقے میں الیکشن مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے بعد زرداری خاندان کی بھی باری آ چکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران کیا ۔