• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ،پیپلز پارٹی اورگرینڈ ڈیموکریٹک الا ئنس میں کامیابی کیلئے دوڑ

پنوعاقل : رفیق احمد شیخ ) انتخابی معرکہ پا کستان پیپلز پارٹی اور اس کی حریف جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الا ئنس ( جی ڈی اے)میں ہو گا گرینڈ ڈیمو کریٹک الا ئنس جس میں مختلف سیا سی ومذہبی جما عتیں ،پا کستان تحریک انصاف و دیگر جما عتیں شامل ہیں پا کستان پیپلز پارٹی اندرون سندھ کی بڑی پارٹی ہے تاہم اس کے مدمقابل مختلف سیا سی جما عتوں کا اپنے علاقوں میں قابل قدر اثر و رسوخ تا حال قائم ہے ضلع سکھر کی دوقومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہیں تحصیل پنوعا قل سیا سی اعتبار سے پا کستان پیپلز پارٹی کا قلعہ رہا ہے 2018کے عام انتخابات میں پا کستان پیپلز پارٹی نے جام اکرام اللہ خان دھا ریجو کو ٹکٹ دیا ہے پنوعا قل کے حلقے 206 میں پا کستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اور سابقہ قائد حزب اختلاف سید خور شید احمد شاہ اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الا ئنس( جی ڈی اے) کے حمایت یا فتہ اور پا کستان تحریک انصاف کے امیدوار سید طاہر حسین شاہ کے درمیان مقابلہ ہو گا لیکن اس حلقے میں مضبوط پوزیشن پا کستان پیپلز پارٹی کی نظر آرہی ہے لیکن یہ سب 25 جو لا ئی کو معلوم ہو جا ئے گا پا کستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید خور شید احمد شاہ کے مدمقابل امیدوار سید طاہر حسین شاہ کا اس حلقے کے عوام سے پہلے کبھی رابطہ نہیں رہاجب کہ سید خور شید احمد شاہ اکثر و بیشتر اپنے حلقے کی عوام سے رابطے میں رہتے ہیں اور ان کی خو شی و غم میں بھی شرکت کر تے ہیں اس حلقے کے بچے ،بوڑھے سمیت سب سید خو رشید احمد شاہ کے نام سے اچھی طرح واقف ہیں۔

تازہ ترین