• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیربالا،مولانا فضل رحمان اور سراج الحق جلسہ سے خطاب کرینگے

داروڑہ( نمائندہ جنگ ) دیر بالا میں جوں جوں انتخابات قریب آرہے ہیں سیاسی موسم بھی گرم ہو رہا ہے ۔دیر بالا کے تین صوبائی اور قومی حلقہ پر جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار بھی ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں مسلم لیگ ن اور اے این پی بھی کامیابی کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہیں لیکن عوامی حلقوں کے مطابق اصل مقابلہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان ہوگا آئندہ چند دنوں میں بڑے جلسوں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے 20جولائی کو ایم ایم اے کے قائدین مولانا فضل رحمان اور سراج الحق جلسہ سے خطاب کرینگے ۔

تازہ ترین