• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیارات کا غلط استعمال،مریم اورنگزیب کے خلاف نیب میں درخواست

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں درخواست جمع کرادی گئی۔سابق وزیر اطلاعات کے خلاف جمع کرائی گئی درخواست میں ان پر اختیارات کا غلط استعمال اور اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریم اورنگزیب نے اسلام آباد کے علاقے ایف 7 اور ای 11 میں جائیدادیں خریدیں جبکہ ان پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب کی مد میں 15 لاکھ روپے کک بیکس لینے کا الزام بھی ہے۔
تازہ ترین