• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے بچوں پر فلم بنانے کااعلان

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے جونیئر فٹبال ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کو باحفاظت نکالنے کے بعد فلم کی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے بچوں پر فلم بنانے کااعلان

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 2 پروڈکشن ہاؤس کمپنیز مل کر اس واقعے پر مبنی فلم بنائیں گی جس میں دیکھا جا سکے گا کہ کس طرح 12 بچوں اور ان کے کوچ کو بحفاظت غار سے نکالا گیا اور اس 'مشن امپوسبل کو کس طرح کے ریسکیو اقدامات کے ذریعے ممکن بنایا گیا۔

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے بچوں پر فلم بنانے کااعلان

مریکن اسٹوڈیو نے دوران آپریشن ہی فلم بنانے کا اعلان کردیا تھا اور اسی حوالے سے وہاں موجود ریسکیو کارکنان سے تفصیلی معلومات حاصل کرنا شروع کردی تھیں۔

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے بچوں پر فلم بنانے کااعلان

پورٹ کے مطابق لاس اینجلس کی مشہور ایون ہوئی پکچر کے بینر تلے یہ فلم تھائی حکومت اور تھائی بحریہ کی تعاون سے بنائی جائے گی جس کے ہدایت کار جون ایم چو ہوں گے۔

جون ایم چو کا کہنا ہے کہ 'یہ ایک خوبصورت کہانی ہوگی جس میں ایک انسان دوسرے انسان کو بچا رہا ہے، اس سے زیادہ اچھا کیا ہوگا ۔

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے بچوں پر فلم بنانے کااعلان

واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے مقامی فٹبال کلب کے 12 کم عمر کھلاڑی 23 جون کو اپنے کوچ کے ہمراہ شمالی صوبے یانگ رائی کے معروف غار تھیم لوانگ میں پکنک منانے گئے تھے لیکن علاقے میں بارشوں کے بعد سیلاب آنے کی وجہ سے غار میں پانی بھرگیا جس کے باعث تمام بچے کوچ سمیت غار کے اختتامی حصے میں پھنس گئے تھے۔

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے بچوں پر فلم بنانے کااعلان

تاہم ریسکیو اداروں کی جانب سے ان کی کھوج لگائے جانے کے بعد بچوں کو 10 جولائی کو ریسکیو آپریشن کرکے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین