اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان سمیت متعدد امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کرائے گئے ہیں ڈسٹرک ریٹرنگ آفیسر سہیل ناصر کئ جانب سےپی ٹی آئی کے اسد عمر،مسلم لیگ(ن) کے انجم عقیل، شاہد خاقان عباسی، میاں اسلم ،راجہ خرم اور فیصل امین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔امیدواروں کو شوکاز نوٹس جواب کیلئے ڈی آر او کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں خلاف ورزی کرنیوالے امیدواروں کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو سفارش کی جائیگی۔