شورکوٹ(رائے ایازاکبر) جھنگ سے کروڑ پتی امیدواران غریب عوام کی نمائندگی کیلئے میدان میں آگئے، امیر عباس سیال 46 کروڑ کے ساتھ سب سے زیادہ جبکہ آصف معاویہ ایک کروڑ 90لاکھ کے ساتھ سب سے کم اثاثے رکھنے والے امیدوار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق این اے 116تین صوبائی حلقوں پر مشتمل ہے، جہاں سے الیکشن لڑنے والے امیدواران کے اثاثوں کی تفصیلات یہ ہیں، آصف معاویہ42کنال زرعی اراضی15مرلہ مکان ، 5 تولہ طلائی زیورات ، سمیت تقریبا ایک کروڑ نوے لاکھ مالیت کے اثاثوں کےمالک ہیں،صائمہ اختر بھروانہ 1353کنال زرعی اراضی، 15مرلہ مکان ،2عدد وہیکل،15تولہ طلائی زیورات، اورتقریبا 13کروڑ مالیت کے دیگر اثاثوں کی مالک ہیں۔امیر عباس سیال رہائشی پلاٹ،200ایکڑ زرعی اراضی، رائس مل2عدد وہیکل،50تولہ طلائی زیورات سمیت تقریبا 46کروڑ مالیت کے اثاثوں کےمالک ہیں۔ صاحبزادہ محمد امیر سلطان 50ایکڑزرعی اراضی،مکان، لندن میں فلیٹ ، اشرف شوگر مل بہاولپور،کمپنی بہاولپور انرجی لیمیٹڈ،3عدد وہیکل، 110تولہ طلائی زیورات،سمیت تقریبا 17کروڑ مالیت کے مالک ہیں۔ نذر عباس سیال سکنی و زرعی اراضی 94کنال13مرلہ،3عدد وہیل،50تولہ طلائی زیورات، سمیت تقریبا 10کروڑ مالیت کے مالک ہیں۔ پی پی 128سےمہر ظہور ساجد سپرا70کنال زرعی اراضی ،20تولہ طلائی زیورات،سمیت تقریبا 5کروڑ مالیت کے مالک ہیں۔مخدوم غضنفر عباس قریشی تقریبا 115کنال اراضی 8مرلہ، سیکورٹی کمپنی،سیونگ ڈیفنس سرٹیفکیٹ،2عدد وہیکل،115تولہ طلائی سمیت تقریبا 4کروڑ مالیت کے مالک ہیں۔ مہر خالد محمود سرگانہ سکنی و زرعی اراضی465کنال 17مرلہ،کاروبار زرعی آلات و کیٹل فارم ،1عدد وہیکل، 93تولہ طلائی زیورات، سمیت تقریبا7کروڑ مالیت کے مالک ہیں۔میاںظہور احمد ساجد جنجوعہ زرعی و سکنی اراضی65کنال 12مرلہ، 15تولہ طلائی زیورات،سمیت تقریبا2کروڑ مالیت کے مالک ہیں۔پی پی 129 سے میاں محمد آصف کاٹھیہ سکنی و اراضی148ایکڑ3کنال،مال مویشی،زرعی مشینری، 2عدد وہیکل،45تولہ طلائی زیورات،سمیت تقریبا 22کروڑ مالیت کے مالک ہیں۔علی عباس کملانہ سیال زرعی اراضی24ایکڑ،2عدد وہیکل سمیت تقریبا 3کروڑ مالیت کے مالک ہیں۔ماسٹر فرزند علی جٹ سکنی و زرعی اراضی151کنال10مرلہ سمیت تقریبا2کروڑ مالیت کے مالک ہیں۔امیدوارخالد غنی چوہدری سکنی و زرعی اراضی،فیکٹری،گودام،دوکان،10تولہ طلائی، سمیت تقریبا 5کروڑ مالیت کے مالک ہیں۔امیدوار میاں مادھو لعل حسین سکنی و زرعی اراضی 148 ایکڑ 5کنال 4مرلہ،8عدد وہیکل، 25تولہ طلائی زیورات، سمیت تقریبا9کروڑمالیت کے مالک ہیں۔ میاںمحمد قمر حیات کاٹھیہ سکنی و زرعی اراضی 1890کنال 7مرلہ،2عدد وہیکل،60تولہ طلائی زیورات، سمیت تقریبا 16کروڑ مالیت کے مالک ہیں۔ چوہدری شہباز علی تگہ سکنی وزرعی اراضی10کنال7مرلہ،کاروبار الشہباز الیکٹرک سٹور، 3عدد وہیکل،25تولہ طلائی، 80تولہ چاندی،سمیت تقریبا5کروڑ مالیت کے مالک ہیں۔صاحبزادہ سلطان محمد مشتاق سالم سکنی و زرعی اراضی 40کنال 3مرلہ،سمیت تقریبا29لاکھ مالیت کے مالک ہیں۔ پی پی 130 سے محمد عون عباس سیال ایک عدد کوٹھی واقع لاہور،زرعی و سکنی اراضی تقریباََ1346کنال 12مرلہ، گڑھ مہاراجہ رائس مل،مال مویشی،10تولہ طلائی، سمیت تقریبا17کروڑ مالیت کے مالک ہیں۔راناشہباز احمد کاروبار شراکت، 50تولہ طلائی زیورات،سمیت تقریبا33کروڑ مالیت کے مالک ہیں۔