• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی عدالت کا فیصلہ معطل، کوہاٹ کے رہائشی کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیاگیا

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی نے ملٹری کورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے کوہاٹ کے شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا‘ عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ عبوری احکامات تیمور حیدر ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کوہاٹ کے رہائشی ابو بکر کی رٹ پر جاری کئے‘ اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار کئی سال سے سکیورٹی فورسز کی تحویل میں ہے اور چند روز قبل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ درخواست گزار کو دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی ہے جس کا جواز ہی نہیں بنتا کہ اگر وہ سکیورٹی فورسز کی تحویل میں تھا تو کس طرح اس نے دہشت گردی کی جبکہ ملٹری کورٹ میں فیئر ٹرائل نہیں ہوا اور نہ ہی درخواست گزار کو صفائی کا موقع فراہم کیاگیا ہے لہٰذا سزائے موت کالعدم قرار دی جائے‘ عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعدملٹری کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا اور وزارت دفاع سے جواب طلب کرلیا۔
تازہ ترین