• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا اور کشمیر میں جمعہ کے روز بارش ہوئی ، جڑواں شہروں میں رات کو شروع ہونے والی بارش جمعہ کی صبح تک جاری رہی ، اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، کینٹ اور شہر کی بعض سڑکیں تالاب کی شکل اختیار کر گئیں ، واسا اور کینٹ بورڈز کا عملہ نالوں کے گرد موجود رہا اور اس دوران نشیبی ایریاز سے پانی نکالنے کا سلسلہ جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں 82اسلام آباد 73کامرہ 47مری 42راولپنڈی 41 منڈی بہائوالدین 34کوٹلی 27لاہور 29بالاکوٹ 16راولاکوٹ ، منگلا 14گجرات 11اور جہلم میں 10ملی میٹر بارش ہوئی، آئندہ جوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر اور گوجرانوالہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہیگا۔
تازہ ترین