• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی : روبوٹ نے ویٹر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں


دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بیحد عام ہوگیا ہے۔ روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں دبئی میں بھی روبوٹس نے ویٹر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

جی ہاں، دنئی کے ایک ریسٹورنٹ میں انسان دوست روبوٹ متعارف کروایا گیا ہے جو نہ صرف ریسٹورنٹ میں آنے والے گاہکوں کو خوش آمدید کہتا ہے بلکہ انتہائی پھرتی سے بطور ویٹر اپنے فرائض بخوبی انجام دیتا ہے۔

گاہکوں کو بریانی ، کباب ودیگر ڈشز اور مشروبات پیش کرتا روبوٹ ویٹر ہر ایک کہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

تازہ ترین