• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر پرمشہور شخصیات کے فالوورز کم ہو گئے

ٹوئٹر پرمشہور شخصیات کے فالوورز کم ہو گئے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کئی جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس ختم کر دیے ہیں جس کے بعد دنیا کی کئی مقبول ترین شخصیات کے ٹوئٹر پر لاکھوں فالوورز کم ہو گئے ۔

ٹوئٹر کے جعلی اکاؤنٹ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ٹوئٹر نے غیر فعال اور لوکڈ اکاؤنٹ مکمل طور پر بند کردئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور لیڈی گاگا کے 25 لاکھ فالوورز کم ہوگئے ہیں جبکہ سابق امریکی صدر براک اوباما کے 21 لاکھ فالوورز کم ہوئے ہیں۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس نے یہ اقدام اعتماد سازی کی اپنی عالمی مہم کے تحت کیا ہے۔

بات کی جائے بھارت کی تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹوئٹر پر تین لاکھ فلوورز کم ہوگئے جبکہ راہول گاندھی کے 17 ہزار فلوورز کم ہوگئے ۔

اس فیصلے کے دو دن کے اندر نریندر مودی کے فالوورز کی تعداد میں قریبا پونے تین لاکھ یوزرز کی کمی واقع ہوئی، 11 جولائی کو بھارتی وزیر اعظم کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 43 اعشاریہ 3 ملین تھی جو کم ہوکر43 اعشاریہ 1ہوگئی ہے۔

11 جولائی کو ٹوئٹر نے فیک اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمپنی اس سوشل پلیٹ فارم پر مثبت بات چیت اور مواد کی تشہیر اور شیئرنگ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

کمپنی کی قانونی ٹیم کے سربرارہ وجیا گڈے کا کہنا تھا کہ زیادہ تر اکاؤنٹس کے زیادہ سے زیادہ چار فالوورز ختم ہوں گے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ’مشہور شخصیات کے فالوورز میں ایک قابلِ ذکر کمی آئےگی۔‘

اس اقدام کے بعد ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ کے 77 لاکھ فالوورز کم ہو گئے۔

تازہ ترین