• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تحریک انصاف نے اپنا کوئٹہ جلسہ ملتوی کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے 17 جولائی کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان کے مطابق پی آٹی آئی کے زیر اہتمام 17 جولائی کو کوئٹہ میں جلسہ منعقد کرنے کا پروگرام تھا، تاہم پارٹی نے بلوچستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے کوئٹہ میں جلسہ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب کرنا تھا۔

تازہ ترین