• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، مریم اور صفدر کے پاس ایک دن کی مہلت

نواز،مریم اور صفدر کے پاس صرف ایک دن کی مہلت

نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے پاس ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزائوں کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کا صرف ایک دن رہ گیا ہے، عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث آج اپیلیں داخل نہیں کی جاسکیں اب یہ اپیلیں پیر کو دائر کی جائیں گی ۔

ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں عدالت نے سزا پانے والوں کوسزائوں کیخلاف اپیل کرنے کیلئے دس دن کی مہلت دی تھی جبکہ سزائیں چھ جولائی کو سنائی گئیں ،اس طرح اپیل کیلئے دی گئی معیاد16جولائی کو مکمل ہو جائے گی ۔

کرنے جبکہ شریف خاندان کے پاس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا 10 روز کا وقت دیا گیا تھا تاہم آج بھی اپیلیں دائر نہیں ہو سکی ہیں جو کہ اب عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث پیر کو دائر کی جائیں گی ۔

ذرائع کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے باعث عدالتی وقت ایک بجے تک ہوتاہے آج عدالتی وقت ختم ہو نے تک تینوں کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر نہیں کی جاسکیں ۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اپیل مکمل طور پر تیار کر لی ہے جو اب پیر کو دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین