آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سراج رئیسانی کی نمازجنازہ میں شرکت کےلئے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے ۔
آرمی چیف سانحہ مستونگ میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کریں گے ۔
گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کے کارنر میٹنگ میں خود کش دھماکا ہوا تھا ،جس میں 128سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔