مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بلور اور رئیسانی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
گجرات میں انتخابی اجتماع سے خطاب میں چوہدری پرویز الٰہی نے انتخابی جلسوں میں دہشت گردی کے واقعات کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز اور شہباز شریف نے کون سا کارنامہ انجام دیا تھا جوعوام باہر نکلتے ۔