ملتان......ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے واپڈا ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیرات سیل کردی ہیں۔
ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےایڈیشنل ڈائریکٹر محمد الطاف کاکہنا ہےکہ واپڈا ٹاؤن فیز ون میں سیل کی گئی تعمیرات یاتو نقشے کے مطابق نہیں تھیں یاپھر اجازت کےبغیرتعمیر کی گئی تھیں۔
واپڈا ٹاؤن ایمپلائز کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں نےغیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایم ڈی اے کو درخواست دی تھی۔ درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی اے نے گرین بیلٹ پربینک، ہوٹل اورغیر قانونی طورپرتعمیرکی گئی دکانیں سیل کردی ہیں ۔