• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منتخب ہوکرتعلیم‘ صحت اور روزگار بلاامتیاز فراہم کریں گے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل ضلع حیدرآباد اور امیدوار NA-226 حافظ طاہر مجید اور پی ایس 65 کے امیدوار سید ناصر علی کاظمی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز صدیق پلازہ لطیف آباد سے کیا گیا۔ ریلی لطیف آباد کے تمام یونٹس سے گزرتی ہوئی دفتر جماعت اسلامی پراختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر مجید نے کہا کہ منتخب ہوکرتعلیم‘ صحت اور روزگار بلاامتیاز فراہم کریں گے، انہوں نے کہا کہ عوام ہر پانچ سال بعد پچھتانے کے بجائے 25 جولائی کو گھروں سے نکلیں اور درست فیصلہ کریں تاکہ اچھے لوگ ملک وقوم کی قیادت کے لیے منتخب ہوسکیں‘ عوام جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل سے اختلاف کرسکتے ہیں لیکن ووٹ کے لیے ایم ایم اے کی کتاب سے بہتر کوئی اور آپشن عوام کے پاس نہیں ہے۔

تازہ ترین