• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کو رات سونے کیلئے بستر نہیں دیا گیا ، حسین نواز

والد کو رات سونے کیلئے بستر نہیں دیا گیا ، حسین نواز

نواز شریف کے صاحب زادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ان کے والد کو رات کو سونے کے لیے بستر نہیں دیا گیا ، بنیادی حقوق روکنا تشدد ہے ۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں حسین نواز نے کہا کہ انھیں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو رات کو سونے کے لیے بستر نہیں دیا گیا، غسل خانہ انتہائی غلیظ تھا جس کی عرصۂ دراز سے صفائی نہیں ہوئی تھی ۔

حسین نواز نے کہا کہ اس ملک میں عوامی نمائندوں کی عزت کا دستور نہیں ، یہ بنیادی حقوق ہیں جن کا روکنا تشدد ہے ۔

تازہ ترین