• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف بی کلاس، مریم نواز ووکیشنل ہال میں، جیل کے کپڑے ایشو،ناشتہ میں صرف چائے کھانے میں پھل اور جوس لیا،ادویات و دیگر سامان جیل پہنچا دیا گیا

نوازشریف بی کلاس، مریم نواز ووکیشنل ہال میں، جیل کے کپڑے ایشو،ناشتہ میں صرف چائے کھانے میں پھل اور جوس لیا،ادویات  و دیگر سامان جیل پہنچا دیا گیا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)سابق وزیراعظم نواز شریف کوسنٹرل جیل اڈیالہ میں بی کلاس میں رکھاگیا ہے جبکہ مریم نوازکوخواتین وارڈسے متصل ووکیشنل ہال میں جگہ فراہم کی گئی ہے، جیل ذرائع کے سنٹرل جیل اڈیالہ میں بی کلاس کاایک کمپاؤنڈتھاجس میں آمنے سامنے 6،6 کمرے تھے ، اوردرمیان میں بیڈمنٹن کورٹ اورمختصرلان ہے، جیل انتظامیہ نے اس کمپاؤنڈکے وسط میں دیواربنا کر اسے دوحصوں میں تقسیم کردیاہے اب دونوں حصوں میں6،6 کمرے ہیں جبکہ بیڈمنٹن کورٹ والے حصہ میں واقع ایک کمرے میں نوازشریف اوردوسرے کمرے میں کیپٹن (ر) صفدر کو رکھاگیا ہے ، چھ کمروں پرمشتمل دوسرے حصے میں اٹامک انرجی کمیشن کاایک ملازم ،آرمی کاایک افسراورسی ڈی اے کے افسران بندہیں ،ذرائع کاکہناہے کہ بیٹرکلاس کے کمروں میں پنکھے لگے ہیں اور اٹیچ باتھ بھی ہیں جہاں شاوراورکموٹ لگے ہیں اورالیکٹرک گیزربھی ہے، (بی) بیٹر کلاس کے لئے الگ کچن ہے جہاں الیکٹرک ہیٹروں پرکھاناپکانے کی سہولت میسرہے، بی کلاس کے قیدی باہرسے خشک راشن اورسبزیاں وغیرہ منگواکرکھاناتیارکرسکتے ہیں انہیں کام کاج کے لئے مشقتی بھی فراہم کیاجاتاہے ،جیل انتظامیہ نے نوازشریف اورمریم نوازکوقیدیوں کے پہننے والے دوجوڑے بھی ایشوکئے ہیں تاہم کیاانہوں نے یہ لباس زیب تن کیاہے ،اس بارے تصدیق نہیں ہوسکی،صباح نیوز کے مطابق نوازشریف نے جیل میں پہلے دن کا آغاز نماز فجر سے کیا ، بعد ازاں نوازشریف اور مریم نواز کو ناشتہ پیش کیا گیا، جیل مینوئل کے مطابق نواز شریف کو انڈا پراٹھا اورچائے کی پیشکش کی گئی ، تاہم نوازشریف نے صرف چائے پی اور ساتھ کچھ ادویات بھی استعمال کیں جبکہ مریم نواز نے جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا،ذرائع کاکہناہے ہفتہ کونوازشریف اورمریم نےجیل کاکھانانہیں کھایا انہوں نے پھل اورجوس وغیرہ لیاجبکہ شام کے وقت نواز شریف کا پرسنل سٹاف کھانا لیکرجیل پہنچا جس میں گوشت پالک شامل تھا،نوازشریف اور مریم نوازکو جیل میں قرآن مجید ،جائے نماز ،ادویات ،شیونگ کریم ،کپڑے ،الائچی کے پیکٹس، گلابی اور سفید رنگ کے چار تولئےاور دیگر کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی گئیں،یہ اشیاء جاتی امراء سے پانچ تھیلوں میں ڈبل کیبن گاڑی نمبری ڈبلیوایکس587میں جیل لائی گئیں،آئی این پی کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مختص کیا گیا ہے، نواز شریف کے سٹا ف کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی تاہم جیل کے عملے نے نواز شریف کے کپڑے اور سامان وصول کرلیا،زرائع کے مطابق ہفتے کے دن اڈیالہ جیل میں نوازشریف سے ان کی لیگل ٹیم نے بھی ملاقات کی ،جیل سپرنٹنڈنٹ کی موجودگی میں ہونیوالی یہ ملاقات پانچ منٹ جاری رہی ،زرائع کے مطابق ملاقات کے دوران نوازشریف نے کمرے میں سہولیات کی کمی کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ کمرے میں صرف ایک میٹرس اور پنکھا ہے ، ائیر کنڈیشن نہیں ہے اور واش روم بھی صاف نہیں ہے ۔مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق حسین نوازنے کہا ہے کہ بتایا گیا ہے میر ے والد کو رات کے وقت بستر نہیں دیاگیا،سو شل میڈ یا پر بیا ن دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ غسل خا نہ کی حا لت نہا یت غلیظ تھی اور اس کی عر صہ سے صفا ئی نہیں ہو ئی تھی،عوا می نما ئندوں کے احترام کا دستو ر نہیں یہ بنیا دی حقوق ہیں جن کا رو کنا تشدد ہے۔ 

تازہ ترین