• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی یکجہتی سے ہی حقوق کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں‘ نواب سلیمان خلجی

کوئٹہ(پ ر) خلجی قومی اتحادکے سربراہ اورحلقہ پی بی25کے امیدوارنواب سلیمان خلجی،حاجی عبدالولی خلجی،حاجی عبدالمالک میاں خیل،ملک غوث الدین سلیمان خیل،ملک شمع گل سلیمان خیل،ملک مومن خان،ملک عبدالخالق سلیمان خیل،حاجی سرورخان،ڈاکٹرمحمداسماعیل سلیمان خیل ودیگرنے نواں کلی انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سلیمان خیل قوم کے مشران اورمعززین نے نہ صرف قومی یکجہتی میں کرداراداکیابلکہ عملی طورپرانتخابی مہم میں حصہ لیکرثابت کردیاکہ قوم کی ثقافتی اقدار پر معززین آج بھی قائم ہیں انہوں نے کہا کہ 25جولائی کے انتخابی معرکہ میں خلجی قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا تو ہم تاریخی کامیابی حاصل کریں گے سیاسی جماعتوں نے حلقہ کی خلجی قوم کو نمائندگی سے محروم رکھا جس پر خلجی قوم نے آزاد حیثیت سے نواب سلیمان خلجی کو انتخابی میدان میں اتارا جنہیں پوری قوم کی تائید و حمایت حاصل ہے اور عوام کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے قوم کے پاس موقع ہے کہ وہ پچیس جولائی کو اپنا نمائندہ منتخب کریں تاکہ علاقے میں فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہاکہ برادراقوام پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے جو انتخابی مہم کی کامیابی کیلئے عوام کی رہنمائی کریں گے۔
تازہ ترین